بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ

![](http://www.qern.org/files/qern/Weird-Wedding-Party-pic2.jpg)مکرم شیخ صاحب کا شکریہ جنہوں نے اپنی ویڈیو میں اس پرانی اردو گانے کی یاد دلائی۔ ان کی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔

برطانیہ کے شہزادہ ولیم کی شادی ہوئی۔ تقریب انگلستان کے مشہور ترین کلیسا ویسٹ منسٹر آبے میں ہوئی۔ چونکہ یہ ایک مذہبی تقریب تھی اس میں برطانیہ کے ہر قسم کے مذہبی نمائندے بھی موجود تھے جن میں دو مسلمان امام بھی تھے۔ افسوس کے قادیانی جماعت کے راہنما مرزا مسرور صاحب کو دعوت نہیں پہنچی۔  شادی سے ایک دن پہلے قادیانی شعبہ اعلام نے خبر جاری کی کہ شادی والے روز ان کی عبادت گاہ کے عقب میں پارٹی ہو گی اور مرزا صاحب خود تشریف لائیں گے۔ اس واقعہ کو تقریباً سب ذراِئع ابلاغ نے نظر انداذ کر دیا اور اس وجہ سے یا کسی اور وجہ سے مرزا صاحب بھی تشریف نہیں لائے۔  تقریب ہوئی، مخلوط تھی اور رفیق حیات صاحب، قادیانی امیر، ہمسایہ خواتین کے ساتھ خوش گپیاں کرتے ہوئے پائےگئے۔

یاد رہے کہ یہ وہی قادیانی جماعت ہے جس نے حال ہی میں مخلوط شادی تقریب میں شامل ہونے کی وجہ سے چالیس افراد کو خارج کر دیا تھا، جن میں سے بعض مسلمان ہو گئے۔